0
Friday 25 Nov 2022 13:39

پاک افغان تعلقات، استحکام اور روابط پورے خطے کیلئے اہم ہے، جمعیت نظریاتی

پاک افغان تعلقات، استحکام اور روابط پورے خطے کیلئے اہم ہے، جمعیت نظریاتی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (نظریاتی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات، استحکام اور روابط پورے خطے کے لئے اہم ہے۔ دونوں ممالک امن و امان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بدامنی دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے نیک شگون نہیں۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔ بدامنی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ جس کے برے نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل اور پائیدار امن، خطے کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بارڈر ٹریڈ سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ اس میں آسانی پیدا کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1026769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش