QR CodeQR Code

امریکی سفارت خانے کیطرف سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد

25 Nov 2022 14:32

سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل شمشاد مرزا کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں کام کے لیے پُرعزم ہیں۔ امریکی سفارت خانے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سیکیورٹی کے مشترکہ مفاد پر کام کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026774/امریکی-سفارت-خانے-کیطرف-سے-جنرل-عاصم-منیر-کو-ا-رمی-چیف-مقرر-ہونے-پر-مبارک-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org