0
Friday 25 Nov 2022 17:12

پیپلز پارٹی کی حکومت نے 90 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے کراچی کو تباہ کر دیا، حافظ نعیم الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی حکومت نے 90 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے کراچی کو تباہ کر دیا، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے تباہ کر دیا۔ شہر کی ابتر صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان تو ہوگیا، لیکن ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات کرنے کے منتظر ہیں، اگر کرپشن دیکھنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے،تو کم از کم الیکشن کمیشن یہ تو دیکھ لے کہ نئی اسکیمیں کیوں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب الیکشن قریب آتے ہیں تو ہر جماعت کام کرنا شروع ہو جاتی ہے، پچھلے تین چار برس سے سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں ہو رہی ہیں، ایسی صورتحال میں حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، سڑکوں کی استرکاری برسات کے کئی ماہ بعد بھی جاری ہے، جبکہ اس دوران جو کام کیا جا رہا ہے، وہ ناکافی اور غیر معیاری ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ 15 جنوری کو اپنا لیڈر منتخب کریں، وہ لیڈر جو اس شہر کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی ماہ کا وقت ہے، اختیارات منتقل کیوں نہیں کرتے۔ ایم کیو ایم سے پوچھتے ہیں کہ آپ اتحادی جماعت ہیں، آپ اختیارات منتقلی کی بات کیوں نہیں کرتے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنا دیا تو پوری قوم کے سامنے حکومت نے ہم سے معاہدہ کیا، رجیم چینج ہوا تو ایم کیو ایم بڑے مینڈیٹ کے ساتھ جا ملی۔
خبر کا کوڈ : 1026793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش