0
Friday 25 Nov 2022 17:20

آرمی چیف کی تعیناتی سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی تعیناتی سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آپ دونوں کی تعیناتی سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آپ دونوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملک کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مذکورہ دونوں اہم عہدوں پر تعیناتیاں کرکے تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھیجی تھی، صدر مملکت نے شام میں ان سمریوں پر دستخط کر دیئے تھے، آج صبح حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1026794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش