QR CodeQR Code

جنرل عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام و سربلندی کیلئے بہترین ثابت ہوگی، علامہ ناظر تقوی

25 Nov 2022 17:38

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پوری قوم کی دعائیں نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے پاکستان کے17ویں آرمی چیف بنے پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے مبارکبادی بیان میں علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پوری قوم کی دعائیں نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، جنرل عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام، سربلندی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے بہترین ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سنیارٹی کے اصولوں پر ہونے والی تقرریوں پر وفاقی حکومت کے فیصلوں کو سراہتے ہیں، امید ہے کہ اب ملک میں استحکام آئے گا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 1026795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026795/جنرل-عاصم-منیر-کی-تقرری-مملکت-کے-استحکام-سربلندی-کیلئے-بہترین-ثابت-ہوگی-علامہ-ناظر-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org