QR CodeQR Code

سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

25 Nov 2022 17:46

سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری نے کہا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، جس میں کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 2 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا جس میں سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روکنے کا کہا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری نے کہا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، جس میں کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026796/سندھ-میں-گھوسٹ-اساتذہ-کی-تنخواہیں-روکنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org