0
Friday 25 Nov 2022 17:50

عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں، ناصر حسین شاہ

عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تو کیا عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو اپنی حیثیت اور زرداری صاحب کی بصیرت کا اندازہ ہونا چاہیئے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں، پی ٹی آئی کا اب یہ عالم ہے کہ ان کے بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب اگر پنجاب جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والوں کو ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں آصف زرداری کی کیا حیثیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش