0
Friday 25 Nov 2022 19:16

مسخ شدہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے سے ہمیں کون روک سکتا ہے، امت شاہ

مسخ شدہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے سے ہمیں کون روک سکتا ہے، امت شاہ
اسلام تائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے مورخین سے کہا ہے کہ وہ تاریخ کو ہندوستانی تناظر میں دوبارہ لکھیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔ دہلی میں آسام حکومت کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ’’میں تاریخ کا طالب علم ہوں اور میں نے کئی بار یہ سنا ہے کہ ہماری تاریخ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا اور اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، شاید یہ سچ ہے لیکن اب ہمیں اسے صحیح کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’میں یہاں موجود تمام طلبہ اور یونیورسٹی کے پروفیسروں سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ لوگوں کے ذہنوں سے یہ بات نکالنی ہے کہ ہماری تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بھارت کے کسی بھی حصے میں 150 سال اس سے زیادہ حکومت کرنے والے 30 مملکتوں پر ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی 300 شخصیات پر تحقیق کرنی چاہیئے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ہم کافی کچھ لکھ چکے ہوں گے تو یہ خیال ختم ہوجائے گا کہ تاریخ غلط پڑھائی جا رہی ہے۔ وگیان بھون میں منعقدہ پروگرام میں موجود مورخین اور طلباء کو یقین دلاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ مرکز ان کی تحقیق میں مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا ’’آگے آئیں، تحقیق کریں اور تاریخ کو دوبارہ لکھیں، اس طرح ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تحریک دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش