QR CodeQR Code

پشاور، ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

25 Nov 2022 18:50

ایس ایچ او عبدالعلی نے کہا کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا، شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کے تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایس ایچ او عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئے گا اسے شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔ ایس ایچ او عبدالعلی نے کہا کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا، شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عبدالعلی نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میری ہی ہے، میں نے اپنی گفتگو میں کوئی بات غلط نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 1026808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026808/پشاور-ایس-ایچ-او-کا-علاقے-کے-مسائل-شریعت-مطابق-حل-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org