0
Friday 25 Nov 2022 19:26

مودی حکومت تمام تقرریوں میں آئین کی دھجیاں اڑاتی ہے، کانگریس

مودی حکومت تمام تقرریوں میں آئین کی دھجیاں اڑاتی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی طرف سے کی گئی تمام تقرریوں اور فیصلوں میں آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھانے کے بعد کانگریس کے میڈیا سربراہ اور ترجمان پون کھیرا نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ارون گوئل کی الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھایا۔ اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ٹوئٹ کیا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے فیصلے مشاورت کے بغیر ہوتے ہیں۔

پون کھیڑا نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جلد بازی میں کی گئی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے تقریباً تمام فیصلے اور ان کی طرف سے کی گئی تقرریوں میں جمہوری عمل اور آئین کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور اس تقرری پر لگاتار سوالات اٹھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ تقرری اس قدر برق رفتاری سے کیوں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1026809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش