QR CodeQR Code

بحرانوں سے نجات کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

25 Nov 2022 19:22

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں نظام اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر اتفاق سے ”میثاقِ معیشت“ پر کام کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دیا جائے اور سنجیدگی سے روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔ سیاسی قیادت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے مسائل پر توجہ دے۔ معاشی عدم استحکام سے بہت سے مسائل جنم لے ہیں لہٰذا ہمیں تقسیم اور تفریق کی سیاست کرنے کی بجائے مل کر مسائل کاحل تلاش کرنا ہو گا۔ امید ہے پاک فوج کی نئے قیادت کے آنے سے ملک میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر اتفاق سے ”میثاقِ معیشت“ پر کام کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دیا جائے اور سنجیدگی سے روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو خلوصِ نیت سے اس ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1026815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026815/بحرانوں-سے-نجات-کیلئے-معاشی-استحکام-ضروری-ہے-ڈاکٹر-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org