QR CodeQR Code

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللّٰہ ہونگے، اسد عمر

26 Nov 2022 00:14

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مجھے ایک تھریٹ لیٹر بھیجا گیا تھا، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ایک ڈرامہ لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی جھکنے کو تیار نہیں ہے، یہ بھی کہا گیا آپ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں لیکن خان صاحب نہیں مانے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی حکومت ہوگی، آج دن میں جو تماشہ چلتا رہا، وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک تھریٹ لیٹر بھیجا گیا تھا، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ایک ڈرامہ لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی جھکنے کو تیار نہیں ہے، یہ بھی کہا گیا آپ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں لیکن خان صاحب نہیں مانے۔

اسد عمر نے کہا کہ کل دن ایک بجے یہاں پر لوگ ہوں گے اور عمران خان بھی موجود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی سے ایک ماحول بننا شروع ہوچکا ہے، لوگ آرہے ہیں، مختلف صوبوں سے قافلے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آج رات کو قافلے نکلیں گے، خیمہ بستی میں 30 ہزار لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہر عمران خان کے چاہنے والوں کے شہر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026871/عمران-خان-کو-کچھ-ہوا-ذمہ-دار-رانا-ثناء-الل-ہ-ہونگے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org