QR CodeQR Code

حکومت الیکشن کرانے میں 6 ماہ کی تاخیر کرسکتی ہے، ایاز صادق

26 Nov 2022 01:37

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس یہ کارڈ بھی ہے کہ اگر ملک میں معاشی ایمرجنسی کی صورتِحال ہو تو الیکشن میں 6 ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنماء اور وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، مگر حکومت انتخابات کرانے میں چھ ماہ کی تاخیر بھی کرسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کے پاس یہ کارڈ بھی ہے کہ اگر ملک میں معاشی ایمرجنسی کی صورتِ حال ہو تو الیکشن میں 6 ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ہی ختم ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026928/حکومت-الیکشن-کرانے-میں-6-ماہ-کی-تاخیر-کرسکتی-ہے-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org