0
Saturday 26 Nov 2022 01:40

عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگا دیئے گئے، فواد چوہدری

عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگا دیئے گئے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کے لیے بریسز لگا دیئے گئے، عمران خان کی صحت بہتر ہے، وہ بریسز لگنے سے مزید بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ پر بریسز لگانے کے لیے ڈاکٹرز نے گذشتہ روز عمران خان کی ٹانگ کا سائز لیا تھا۔ڈاکٹرز کی ٹیم بریسز تیار کرکے زمان پارک لائی اور عمران خان کی ٹانگ پر لگا دیئے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر گذشتہ روز اتار دیا گیا تھا اور اب اس پر بریسز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش