QR CodeQR Code

پاکستان حقانی نیٹ ورک کے حملے رکوانے میں تعاون کرے، افغان وزیر خارجہ

30 Sep 2011 22:04

اسلام ٹائمز:امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری سرحد کے باہر سے بعض فورسز افغان، امریکا اور نیٹو کی فورسز پر حملے کر رہی ہیں، ان کی پناہ گاہیں افغانستان میں نہیں ہیں۔


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کا مکمل تعاون انتہائی اہم ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری سرحد کے باہر سے بعض فورسز افغان، امریکا اور نیٹو کی فورسز پر حملے کر رہی ہیں، ان کی پناہ گاہیں افغانستان میں نہیں ہیں، لہٰذا ہمیں پاکستان کو زیادہ سے زیادہ تعاون اور ان فورسز کو حملے کی اجازت نہ دینے پر آمادہ کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں حقانی نیٹ ورک افغانستان میں نہیں اور سرحد پار سے منصوبہ بندی اور حملے کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے حملے روکنے کیلئے مزید سرگرمی دکھائے۔


خبر کا کوڈ: 102693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102693/پاکستان-حقانی-نیٹ-ورک-کے-حملے-رکوانے-میں-تعاون-کرے-افغان-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org