0
Saturday 26 Nov 2022 02:31

پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یئے گئے۔ پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائے گا۔ کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش