QR CodeQR Code

ملک میں بڑے بحران کا خدشہ، ڈیزل کے ذخائر دسمبر کے آخر تک ختم ہوجائیں گے، پیٹرولیم ڈویژن

26 Nov 2022 00:51

تیل کے درآمدکنندگان کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کا رواں ہفتہ ہونیوالا اجلاس بے نتیجہ رہا، کیونکہ زرمبادلہ کے انتہائی کم ذخائر کے باعث اسٹیٹ بینک نے کوئی بھی سہولت فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پیٹرول ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو ملک میں ڈیزل کے ذخائر دسمبر کے اواخر تک ختم ہو جائیں گے۔ حکومت نے بحران کو ٹالنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے فنڈ کا تقاضا کر دیا، جبکہ مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے ذخائر کے پیش نظر 40 کروڑ ڈالر مالیت کا فنڈ مختص کرنے یا تیل کی درآمدات کے لیے ایڈوانس ادائیگیاں کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اسٹیٹ بینک سے یہ مدد اس وقت طلب کی جب ملک کے دیوالیہ ہو جانے کی افواہوں اور کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے غیر ملکی بینکوں نے تیل کی درآمد کے لیے پاکستانی لیٹرز آف کریڈٹ پر 8فیصد تک کنفرمیشن چارجز وصول کرنا شروع کر دیئے۔

حالانکہ اس کی نارمل شرح صرف 0.5 فیصد کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کے درآمدکنندگان کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کا رواں ہفتہ ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا، کیونکہ زرمبادلہ کے انتہائی کم ذخائر کے باعث اسٹیٹ بینک نے کوئی بھی سہولت فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔


خبر کا کوڈ: 1026933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026933/ملک-میں-بڑے-بحران-کا-خدشہ-ڈیزل-کے-ذخائر-دسمبر-ا-خر-تک-ختم-ہوجائیں-گے-پیٹرولیم-ڈویژن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org