0
Saturday 26 Nov 2022 09:11

لاہور ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا جج ایک بار پھر تبدیل

لاہور ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا جج ایک بار پھر تبدیل
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں 4 سال سے زیرسماعت سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں جج ایک بار پھر تبدیل کر دیئے گئے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے 7 رکنی بنچ کی تشکیل نوء کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالے لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

بنچ میں اب جسٹس مرزا وقاص روف کو بھی شامل کر لیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بنچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو 30 جنوری 2019 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزار دونوں پولیس اہلکار سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں ملوث ہیں۔ ہائیکورٹ نے دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف پہلے تین رکنی بنچ تشکیل دیاتھا۔

اس کیس میں سابقہ وزیراعلی عثمان بزدار، سابق آئی جی سمیت کئی افسران پیش ہو چکے ہیں۔ ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔ ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف پہلے تین، پھر 5 اور کچھ عرصہ سے 7 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش