0
Saturday 26 Nov 2022 09:17

مرنے کے خوف پر قابو پا لیا، عمران خان

مرنے کے خوف پر قابو پا لیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے۔ غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے، حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔ یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ عمران خان نے آج راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ زخمی ٹانگ کے باوجود میں راولپنڈی پہنچ کر جلسے کی قیادت کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1026937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش