QR CodeQR Code

وفاق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلیے سکیورٹی فراہم کرے، طاہر کھوکھر

26 Nov 2022 09:51

سابق وزیر آزاد حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ بلدیاتی انتخابات میں دیانت دار، ایماندار اور مخلص نمائندوں کو ووٹ دیں اور اس مورثی سیاست کے جال سے نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم آزادکشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلیے سکیورٹی فراہم کرے لیت و لعل سے کام نہ لے یہ وفاق کی ذمہ اری ہے، بلدیاتی انتخابات آزادکشمیر کے عوم کا حق ہے اور سیاسی کارکناں کا بھی، کسی بھی ناگہانی واقعہ کا ذمہ دار وفاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت آزادکشمیر میں تعینات پاک فوج کی خدمات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور آزادکشمیر میں سکیورٹی کے معاملات کو فورا حل کرے تاکہ آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے ہوں۔

انہوں عوام سے اپیل کی کہ انتخابات کے موقع پر اخلاقیات اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے، پرامن ماحول اور پرامن انداز پولنگ ہو۔  آزادکشمیر پرامن خطہ آزادکشمیر کے عوام پرامن رہ کر اور پرامن انداز میں پولنگ میں حصہ لے کر وفاق سمیت پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک دن کا ہوتا ہے اس میں لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں، عوام اپنے ارد گرد دہشت گرد اور سازشی عناصر سمیت ریاستی دشمن پر نظر رکھیں اور ان کی اطلاعات پولیس کو فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اور غیر ریاستی باشندوں سمیت ایسے عناصر جو حالات خراب کرنے اور جرائم میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاون کریں اور غیر ریاستی جرائم پیشہ عناصر کو ضلع بدر کریں۔ انہوں نے کہا امن و امان کو قائم رکھنا پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے مگر عوام بھی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ طاہر کھوکھر نے کہا عوام  بلدیاتی انتخابات میں دیانت دار، ایماندار اور مخلص نمائندوں کو ووٹ دیں اور اس مورثی سیاست کے جال سے نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 1026940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026940/وفاق-ا-زاد-کشمیر-میں-بلدیاتی-انتخابات-کیلیے-سکیورٹی-فراہم-کرے-طاہر-کھوکھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org