0
Saturday 26 Nov 2022 10:28

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں میں مبینہ طور پر 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے 9 مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں اعظم خان، محمد نبی، فاروق عباس، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل خان، عبدالرزاق اور محمد بلال شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 111 افراد کو چیک کیا۔
خبر کا کوڈ : 1026946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش