0
Saturday 26 Nov 2022 10:37

عمران خان کی کال پر لاہور سے قافلے راولپنڈی کیلئے روانہ

عمران خان کی کال پر لاہور سے قافلے راولپنڈی کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لاہور سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ملتان روڈ سے ایم پی اے ندیم عباس بارا کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا جبکہ سابق ایم پی اے و ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر کی قیادت میں قافلہ سنگھ پورہ باغ گلبہار سے روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل کپتان کے کھلاڑیوں کو نان چنے کا ناشتہ کروایا گیا۔ قافلے میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں۔ روانگی سے قبل کارکنان نے کپتان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ندیم عباس بارا اور وسیم قادر کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک و قوم کی واحد امید ہیں، مستقل تحریک انصاف کا ہے، آج راولپنڈی گواہ ہوگی کہ کپتان کے کھلاڑی اتنی کثیر تعداد میں تھے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں رہی۔ پی ٹی آئی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم چوروں اور لیٹروں سے ملک اور قوم کو آزادی دلانے کا عزم لے کر نکلے ہیں اور امریکہ غلامی سے نجات کیلئے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے راولپنڈی جا رہے ہیں۔

ندیم عباس بارا نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، چاہتے ہیں اس کے فیصلے اسلام آباد میں ہوں، واشنگٹن اور لندن میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ ایک ملک کی دوسرے ملک کیساتھ جو دوستی ہوتی ہے ویسے تعلقات چاہتے ہیں، آقا اور غلام کا تعلق ختم کرنے کیلئے نکلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش