QR CodeQR Code

نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے

عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں، پولیس کا پی ٹی آئی کو مراسلہ

26 Nov 2022 11:12

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کر دیا۔ پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا  ہے کہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جب کہ  عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 1026952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026952/عمران-خان-لازمی-بلٹ-پروف-جیکٹ-پہنیں-پولیس-کا-پی-ٹی-ا-ئی-کو-مراسلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org