0
Saturday 26 Nov 2022 11:20

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 2 ٹیچرز سمیت 3 افراد ہلاک

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 2 ٹیچرز سمیت 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برازیل کے  دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش