QR CodeQR Code

آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل کنونشن کا آغاز ہوگیا

امامیہ سکاوٹس کے دستے کی شہید ڈاکٹر نقوی کے مزار پر حاضری

26 Nov 2022 11:44

سکاوٹس سے خطاب میں علامہ آل حسن رضوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، شہید نے آئی ایس او کی بنیاد رکھ کر پوری ملت جعفریہ کیلئے بہت بڑا احسان کیا ہے، آئی ایس او عزاداری کے قیام و حفاظت کیساتھ ساتھ ملت کے جوانوں کی فکری تربیت کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے 51ویں ‘‘ تعمیر وطن ڈویژنل کنونشن‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ امامیہ سکاوٹس کے دستے نے تنظیم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری دی، علامہ سید آل حسن رضوی کی قیادت میں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ آل حسن رضوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں ںے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے آئی ایس او کی بنیاد رکھ کر پوری ملت جعفریہ کیلئے بہت بڑا احسان کیا ہے، آئی ایس او عزاداری کے قیام و حفاظت کیساتھ ساتھ سب سے بڑا جو فریضہ سرانجام دے رہی ہے، وہ ملت کے جوانوں کی فکری تربیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان معاشرے کے صالح اور بابصیرت جوان ہیں، جو شہداء کی فکر کے چراغوں سے روشنی لیکر معاشرے کو اندھیروں سے نجات دلا رہے ہیں۔ علامہ آل حسن رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ملت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قیامت تک ممنون رہے گی، یہ ایسی تنظیم ہے، جس کی ملت کو ضرورت تھی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے قوم کی یہ ضرورت پوری کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید کی فکر کو آنیوالی نسلوں تک پہنچائیں اور نوجوانوں کی تربیت کرکے اپنا فریضہ ادا کریں۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر حیدر ثقفی سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1026958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026958/ا-ئی-ایس-او-لاہور-کے-ڈویژنل-کنونشن-کا-ا-غاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org