0
Saturday 26 Nov 2022 12:21

کرناٹک ووٹر آئی ڈی گھوٹالے میں مودی حکومت ملوث ہے، کانگریس

کرناٹک ووٹر آئی ڈی گھوٹالے میں مودی حکومت ملوث ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے کرناٹک ریاستی یونٹ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت ووٹر شناختی کارڈ گھوٹالے میں ملوث ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت ووٹروں کا ڈیٹا چوری کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی ایک کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے یہ رقم کئی لوگوں کو منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ رقم گھوٹالے کے کلیدی ملزم روی کمار کے چلم انسٹی ٹیوٹ سے منتقل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ ثبوت ہے جو اس گھوٹالے میں مودی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کو ثابت کرتا ہے۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی کمپنی کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت کے علاوہ وزیراعلٰی بسواراج بومئی کی سربراہی والی ریاستی حکومت بھی ووٹر آئی ڈی گھوٹالہ میں ملوث ہے۔ سرجے والا نے کہا یہ صرف ڈیٹا چوری کا ہی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس گھوٹالے میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی بھی کی گئی، لہذا اس معاملہ کی جانچ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں کی جانی چاہیئے۔ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ گھوٹالے کے سرغنہ روی کمار سے تعلق رکھنے والی جگہوں پر کسانوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں سے رقم واپس لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش