0
Saturday 26 Nov 2022 12:21

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں خواتین کا اہم رول ہے، پروفیسر موریہ

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں خواتین کا اہم رول ہے، پروفیسر موریہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ کے تحت قومی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سیل اور ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے بزنس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7 روزہ قومی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ورکشاپ منعقد ہوا۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں خواتین کا کردار کے موضوع پر ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صدیوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پہلی استاذ ان کی ماں ہوتی ہے۔ پروفیسر نرملا ایس موریہ نے کہا کہ خواتین بچپن سے ہی اپنے بچوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سبق دیتی رہتی ہیں اور معاشرے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش