0
Saturday 26 Nov 2022 12:05

وزارت داخلہ  سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے، شیخ رشید

وزارت داخلہ  سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا  ہےکہ وزارت داخلہ  سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، آج انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دباؤ میں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش