0
Saturday 26 Nov 2022 12:25

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ پہن کر خطاب کریں، پنجاب پولیس

پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کو سکیورٹی ایس او پیز سے آگاہ کر دیا
عمران خان بلٹ پروف جیکٹ پہن کر خطاب کریں، پنجاب پولیس
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کیلئے بنائے گئے ایس او پیز سے پنجاب پولیس  نے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خطابات کیلئے بُلٹ پروف روسٹرم کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ پہن کر مارچ میں شریک ہوں اور خطاب کریں۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔ مراسلے کے مطابق وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ان ہدایات پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کیلئے مرکزی سٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے، جبکہ جلسے کیلئے پنڈال سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو ہسپتال تک بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش