0
Saturday 26 Nov 2022 14:29

لاہور ہائیکورٹ میں دہشت گرد پکڑنے کی فرضی مشق کا انعقاد

لاہور ہائیکورٹ میں دہشت گرد پکڑنے کی فرضی مشق کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد، مشق میں پولیس، ڈولفن، سی ٹی ڈی، ریسکیو، فائر بریگیڈ سمیت دیگر  محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم نے مبینہ دہشتگرد کو قابو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، فرضی مبینہ دہشت گرد کے حملے اور اس کیخلاف کارروائی کی مشق کی گئی۔ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس، ڈولفن، سی ٹی ڈی، ریسکیو سمیت محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مبینہ دہشتگرد کو فوری قابو کر لیا۔

آپریشن کے دوران ہائیکورٹ کی ملحقہ سڑکوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ سکیورٹی رائے ظہور حسین کھرل نے فرضی مشق کی نگرانی کی اور آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ فرضی مشق بارے پولیس سمیت دیگر متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1026987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش