0
Saturday 22 Aug 2009 15:18

سوات: کوزہ بانڈی میں 10 اور لکی مروت میں 16 شدت پسندوں نے گرفتاری پیش کر دی

سوات: کوزہ بانڈی میں 10 اور لکی مروت میں 16 شدت پسندوں نے گرفتاری پیش کر دی
سوات کے علا قے کوزہ بانڈی میں اہم شدت پسند محمد اقبال سمیت دس شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے، فورسز نے 10 شدت پسندوں کے مکان مسمار کر دیئے ہیں۔ ادھر مینگورہ میں فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ ادھر لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں 16 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا۔ مینگورہ کے نواحی علاقے منگلور میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، منگلور کے بالائی علاقوں میں فورسز شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ مینگورہ شہر میں صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ جبکہ شانگلہ، خوازہ خیلہ، مدین اور مٹہ میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں وقفہ رہے گا۔ منگلور، چارباغ اور فضاگٹ میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ ہے۔ کانجو پل آج تیسرے روز بھی مرمت کی وجہ سے بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 10270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش