0
Saturday 26 Nov 2022 19:53

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران نے ڈویژنل صدر و امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ شیخ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سے علامہ سید رضی جعفر نقوی کی رہائش گا پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، میر تقی علی ظفر، سبط اصغر زیدی، ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی اور جنرل سیکریٹری سید شبر رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جعفریہ الائنس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ملی تنظیمات کی یکجہتی کے ذریعے تحفظ عزاداری اور قومی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1027026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش