0
Saturday 26 Nov 2022 23:03

سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان بری طرح فیل ہو گیا، مریم نواز

سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان بری طرح فیل ہو گیا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔ مریم کا کہنا تھا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1027070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش