QR CodeQR Code

ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، پرویز خٹک

26 Nov 2022 23:09

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے پشاور انٹر چینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خوف ہے کہ ہار جائینگے اس لئے الیکشن نہیں کرار ہے، عمران خان کہہ رہا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں، اگر عوام آزاد نہیں ہونا چاہتے تو پھر ٹھیک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اس آزادی مارچ کا مقصد یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے پشاور انٹر چینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، ہر انٹر چینج پر قافلے ہمارے ساتھ شامل ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، پاکستان عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، مزید کیا ہوگا اس حوالے سے عمران خان آج خود اعلان کرینگے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کو خوف ہے کہ ہار جائینگے اس لئے الیکشن نہیں کرار ہے، عمران خان کہہ رہا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں، اگر عوام آزاد نہیں ہونا چاہتے تو پھر ٹھیک ہے۔ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ شیلنگ کے اب ہم عادی ہوچکے ہیں اس کا کوئی خوف نہیں، بڑی تعداد میں کے پی سے لوگ جائینگے، 1 بجے سے پہلے پنڈی پہنچنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027073/ہم-چاہتے-ہیں-جلد-عام-انتخابات-کا-اعلان-ہو-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org