0
Saturday 26 Nov 2022 23:45

خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دیدیا

خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔ عمران خان نے جلسے میں اعلان کر دیا ہے، لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے، اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی۔

تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی، اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، آج کے مارچ نے ثابت کر دیا ہے، عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے، اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش