QR CodeQR Code

عراقی وزیراعظم جلد ہی ایران کا دورہ کرینگے

26 Nov 2022 23:53

اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ موجودہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اور سرمایہ گزاری کے شعبوں کے بارے میں مشاورت کی گئی، جبکہ اس امر کیجانب بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی خود مختاری کے تحفظ کی خاطر ایران و عراق کے سکیورٹی حکام کے درمیان ملاقاتیں جاری رہنی چاہیئں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت الله سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی جلد ہی تہران کا دورہ کریں گے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم کے دورہ ایران کی خبر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت کے بعد آئی، البتہ ابھی تک اس دورے کی باقی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے بغداد میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں آیت الله رئیسی کی جانب سے شیاع السوڈانی کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ فریقین نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے عراقی وزیراعظم کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ موجودہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اور سرمایہ گزاری کے شعبوں کے بارے میں مشاورت کی گئی، جبکہ اس امر کی جانب بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی خود مختاری کے تحفظ کی خاطر ایران و عراق کے سکیورٹی حکام کے درمیان ملاقاتیں جاری رہنی چاہیئں، تاکہ دونوں ممالک کی برادر اقوام کے مشترکہ مفادات اور خطے میں سلامتی و استحکام کو تقویت ملے۔


خبر کا کوڈ: 1027079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027079/عراقی-وزیراعظم-جلد-ہی-ایران-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org