0
Saturday 26 Nov 2022 23:59

امن کیلئے شمالی کوریا کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر

امن کیلئے شمالی کوریا کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جنپنگ نے شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کو بھیجے گئے پیغام میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے عالمی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عالمی اداروں نے شمالی کوریا پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ تاہم چین نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے الگ راہ اپناتے ہوئے شمالی کوریا کے حکمراں کو ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے کہا ہے کہ عالمی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں کیوں کہ دنیا میں وقت اور تاریخ میں بے مثال تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خصوصی پیغام شی جنپنگ کو تیسری مدت کے لیے چین کا صدر منتخب ہونے پر دی گئی مبارک باد کے خط کے جواب میں بھیجا ہے۔چین کے صدر اور شمالی کوریا کے حکمراں کے درمیان ان خوشگوار مراسلوں کا تبادلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے اب تک کے اپنے سب سے بڑے اور طاقتور میزائل ’’بین البراعظمی بیلسٹک میزائل‘‘ کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے ’’بین البراعظمی بیلسٹک میزائل‘‘ تجربے سے ایک دن قبل ہی چینی صدر نے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی جس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں حریف ممالک اب مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 1027081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش