QR CodeQR Code

اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمرز کو قرضے دینگے

27 Nov 2022 00:19

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر 5 بڑے بینکوں نے ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لیے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا، اس موقع پر رضوان خلیل شمسی، محکمہ لائیو اسٹاک، پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔ ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 1027082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027082/اسٹیٹ-بینک-سمیت-5-بڑے-ڈیری-فارمرز-کو-قرضے-دینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org