0
Sunday 27 Nov 2022 00:38
دشمن کے نفوذ سے ہوشیار رہیں

رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کی اسلامی رضاکار فورس "بسیج" کو 7 نصیحتیں

رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کی اسلامی رضاکار فورس "بسیج" کو 7 نصیحتیں
اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی رضاکار فورس "بسیج" کے یادگار دن موقع پر ہزاروں بسیجیوں نے رہبر معظم "سید علی خامنہ ای" سے تہران میں ملاقات کی۔ مقام معظم رہبری نے بسیج جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سات اہم نصیحتیں کیں، انہوں نے فرمایا کہ اپنی صفوں میں دشمن کے نفوذ سے ہوشیار رہیں، کسی بھی عملی اقدام کے لئے ہر وقت تیار رہیں، تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، ہفتہ بسیج کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای سے بسیج اراکین نے ایک اجتماعی ملاقات کی۔ اس موقع پر آج چھبیس نومبر کو حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حضرت آیت اللہ العظمیٍ سید خامنہ ای نے بسیجیوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

1۔ ہمیشہ بسیجی رہیں۔
2۔ اپنی قدر پہچانیں کریں۔
3۔ اپنے دشمن کو جانیں، اس کے کمزور نکات اور منصوبوں کو پہچانیں، دشمن خود کو مضبوط دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔
4۔ اپنی روحانی نشوونما کا اندازہ لگائیں، ہمیشہ اس بات پر غور کریں کہ آپ آگے بڑھ رہے ہیں یا پیچھے۔ اپنا محاسبہ کرنے کے بعد آگے بڑھنے کی پوری کوشش کریں۔
5۔ اپنی صفوں میں دشمن کے اثر و رسوخ سے محتاط رہیں، کوئی بھی خیانت کار، مولانا یا بسیج کارکن کے بھیس میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

6۔ ہمیشہ تیار رہیں، دشمن سے غافل نہیں ہونا چاہیئے، کیونکہ دشمن کی کارروائیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ایک غیر ضروری موضوع پر شور و غوغا کرتا ہے، جبکہ در پردہ اپنے اصلی کام کو انجام دیتا ہے۔ اس حوالے سے ملکی حکام کو چاہیئے کہ وہ اپنے ارد گرد چاروں طرف توجہ دیں، کیونکہ ہمارے لیے مغربی ایشیاء اور مشرق کا خطہ اہمیت کا حامل ہے۔
7۔ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِینَ۔ (کبھی سستی نہ کرو اور (دنیا کے مال کے جانے پر) غمگین نہ ہو، کیونکہ تم سب سے زیادہ فاتح اور دنیا کی اعلیٰ ترین قوم سے ہو، اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہو۔
خبر کا کوڈ : 1027084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش