0
Friday 30 Sep 2011 23:49

امریکہ نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے، لیہ کے شہریوں کا پرجوش عزم

امریکہ نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے، لیہ کے شہریوں کا پرجوش عزم
لیہ:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے امریکا کی جانب سے وطن عزیز کیخلاف دھمکیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے، یہ وطن بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اگر اس دھرتی کو آج بھی ہمارے خون کی ضرورت ہوئی تو قوم کا بچہ بچہ اپنا لہو پیش کرنے کیلئے تیار ہو گا، اسلام ٹائمز کے نمائندہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مصور عباس، سید قمر عباس، منیر حسین، سید نواب حسین زیدی، وسیم عباس، محمد شاہد، محمد شفیق، برکت علی، محمد عمران، نعیم عباس، زین العابدین، عقیل عباس، مظہر شاہ، مزمل عباس اور دیگر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں جانتا کہ اس نے کس قوم کا للکارا ہے، یزید وقت امریکا حسین ع کے ماننے والوں کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ شیطان بزرگ کو دوٹوک جواب دیں اور برادر اسلامی ملک ایران کی طرح امریکا سمیت اسلام دشمن ممالک کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 102709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش