QR CodeQR Code

افغانستان کے مسئلے کا پرامن حل پاکستان کے بغیر ناممکن ہے، مائیک مولن

30 Sep 2011 23:46

اسلام ٹائمز:امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی اڈے پر اپنی ریٹائرڈ منٹ کی تقریب سے خطاب کرے ہوئے امریکی فوج کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ایڈمرل مائیک مولن کی ریٹائرمنٹ کی تقریب امریکی ریاست ورجینیا کے فوجی اڈے پر ہوئی۔ تقریب میں امریکی صدر براک اوباما، نائب صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ لیون پنیٹا نے بھی شرکت کی۔ مائیک مولن کی جگہ جنرل ڈمپسی لیں گے، 59 سالہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے 1974ء میں امریکی فوج میں کمیشن لیا تھا۔ سبکدوش ہونے والے ایڈ مرل مائیک مولن اکتوبر2007ء میں امریکی افواج کےجوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ حال ہی میں پاکستان کے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے بیان دے کر انہیں نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 102710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102710/افغانستان-کے-مسئلے-کا-پرامن-حل-پاکستان-بغیر-ناممکن-ہے-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org