QR CodeQR Code

شمالی عراق میں ترکی کے 2 فوجی مارے گئے

27 Nov 2022 08:36

ترکی نے اعلان کیا کہ ہماری افواج نے رواں سال 18 اپریل سے شمالی عراق کے علاقوں "متینا"، "الزاب" و افشین باسیان میں PKK کیخلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراقی میں اپنے 2 فوجیوں کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کی ڈیفنس منسٹری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دونوں فوجی شمالی عراق میں "چنگال - قفل" نامی آپریشن کے دوران مارے گئے۔ وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ ان دونوں فوجیوں کو شمالی عراق میں کُرد دہشت گرد گروپ PKK کے اراکین نے گولی مار کر قتل کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں "چنگال - قفل" نامی آپریشن کے دوران دیگر تین ترک فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترکی نے اعلان کیا کہ ہماری افواج نے رواں سال 18 اپریل سے شمالی عراق کے علاقوں "متینا"، "الزاب" و افشین باسیان میں PKK کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ ترکی کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ حملے کردستان میں P.K.K. کے رہنماوں کے ٹھکانوں پر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027126/شمالی-عراق-میں-ترکی-کے-2-فوجی-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org