0
Sunday 27 Nov 2022 09:30

سینیٹر اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار

سینیٹر اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ایف آئی آر ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد G-13 میں واقع ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لے جایا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی کا بیٹا خود ساتھ آیا ہے، ان کے بیٹے کو گرفتار نہیں کیا گیا، فارم ہاؤس سے صرف اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مسئلہ رول آف لاء کا ہے، آج مجسٹریٹ کو لے کر آئے ہیں، آج یہ وارنٹ لے کر آئے ہیں، جو درست طریقہ ہے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ میں نے کوئی بھی جرم کیا ہے تو طریقہ کار یہ ہے کہ مجھے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گذشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1027132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش