اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ریل ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گئی۔ برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کر گیا، ریل ملازمین کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہے۔ دوسری جانب ریل یونین ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔