0
Sunday 27 Nov 2022 11:22

پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن

پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کی عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے فوری الیکشن ناگزیر ہے لیکن کرائے کے حکمران الیکشن میں آنے سے بھاگتے ہیں کیونکہ ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے اس نظام کا حصہ نہ رہنے اور اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1027145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش