QR CodeQR Code

ایم این اے محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا

27 Nov 2022 12:55

ایم این اے محسن داوڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں جا رہا تھا، مگر مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے۔ محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اس موقع پر ایم این اے محسن داوڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں جا رہا تھا، مگر مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی، کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے۔ ایم این اے محسن داوڑ نے یہ بھی کہا کہ میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔ آج بھی وفاقی حکومت سے زیادہ حوالدار نیوٹرل زیادہ اتھارٹی رکھتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1027154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027154/ایم-این-اے-محسن-داوڑ-کو-تاجکستان-جانے-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org