QR CodeQR Code

بھارت میں آئین کو ختم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، راہل گاندھی

27 Nov 2022 14:09

بھارت جوڑو یاترا پر نکلے گاندھی دیر شام یوم آئین پر ضلع اندور میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بھارت جوڑو یاترا پر نکلے گاندھی دیر شام یوم آئین پر ضلع اندور میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو پہنچے۔ مدھیہ پردیش میں یاترا کا آج پانچواں دن ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، کئی مرکزی عہدیداران اور متعدد ریاستی کانگریس لیڈران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نے بھارت عوام کو متحد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027157/بھارت-میں-آئین-کو-ختم-کرنیکی-کوشش-کی-جارہی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org