QR CodeQR Code

عام آدمی پارٹی جلد ہی قومی پارٹی بن جائیگی، اروند کیجریوال

27 Nov 2022 13:44

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیراعلٰی منیش سسودیا نے کہا کہ 10 سال پہلے اروند کیجریوال نے ملک کو بدعنوانی سے پاک سیاسی آپشن دینے کا عہد کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے لوگوں کی نئی امید اور اعتماد بن گئی ہے اور بہت جلد یہ قومی پارٹی بننے والی ہے۔ اروند کیجریوال نے کل عام آدمی پارٹی کے 10ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ عام آدمی پارٹی 10 سال پہلے اسی دن قائم ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان 10 سالوں میں عوام کی بے پناہ محبت اور کارکنوں کی محنت سے پارٹی نے ہندوستانی سیاست میں کئی تاریخیں رقم کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی ملک کے لوگوں کی نئی امید بن گئی ہے، یہ ایک امانت بن گئی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ بہت جلد عام آدمی پارٹی ایک اور تاریخی جیت کے ساتھ قومی پارٹی بننے جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیراعلٰی منیش سسودیا نے کہا کہ 10 سال پہلے اروند کیجریوال نے ملک کو بدعنوانی سے پاک سیاسی آپشن دینے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج 1100 سے زیادہ عوامی نمائندوں اور کروڑوں حامیوں کے ساتھ یہ قرارداد ملک کی بہتر تعلیم، صحت اور روزگار کی واحد امید بن گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027158/عام-ا-دمی-پارٹی-جلد-ہی-قومی-بن-جائیگی-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org