QR CodeQR Code

کوئٹہ، سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف شہری کی درخواست پر ایف آئی آر درج

27 Nov 2022 14:35

ایف آئی آر میں کوئٹہ کے شہری نے الزام لگایا ہے کہ راولپنڈی جلسہ میں سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کئے اور عوام کو فوج کیخلاف اکسایا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ کے شہری کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کچلاک پولیس اسٹیشن میں درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ چمن ہاوسنگ اسکیم سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عزیز عبدالرحمٰن نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی تقریر کے دوران پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور عوام الناس کو فوج کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے واقعہ کا علم ہوا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 7 مختلف دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027162/کوئٹہ-سینیٹر-اعظم-سواتی-کیخلاف-شہری-کی-درخواست-پر-ایف-آئی-آر-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org