QR CodeQR Code

ہم نے کبھی پارلیمانی زبان کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، سردار تنویر الیاس

29 Nov 2022 11:08

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور مشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کروا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آج کا دن ریاست کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آزادکشمیر میں 1991ء سے 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ہم نے کبھی پارلیمانی زبان کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور نہ کبھی کسی کی دل آزاری کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور مشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کروا رہے ہیں۔ ووٹ قومی امانت ہے، عوام الناس بھرپور جوش و خروش اور آزادی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں. قوم کے بہتراور روشن مستقبل اور جمہوری عمل کی بقا اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1027260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027260/ہم-نے-کبھی-پارلیمانی-زبان-کا-دامن-ہاتھ-سے-نہیں-چھوڑا-سردار-تنویر-الیاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org